ایران کے وزیر خارجہ ہفتے کے روز سعودی عرب اور قطر کا دورہ کریں گے

تہران - ارنا - وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی ہفتے کے روز سعودی عرب اور قطر جائیں گے۔

ارنا فارن پالیسی گروپ کے مطابق اسماعیل بقائی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے دورہ سعودی عرب اور قطر کا باضابطہ اعلان کیا۔

انہوں نے ایک بار پھر ایران کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی اصول ہے۔

 اسماعیل بقائی نے بتایا کہ وزیر خارجہ ہفتہ کو سعودی عرب کے اعلی حکام سے ملاقات اور گفتگو کے لیے ریاض جائیں گے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی ہفتے کی شام ایران عرب ڈائيلاگ اجلاس میں شرکت کی غرض سے دوحہ بھی جائيں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .